جیل میں چرس پینے سے منع کیا تو قیدی نے کیا کردیا

باغی ٹی وی : جیل میں اب کن کن باتوں پر لڑائی جھگڑے ہونے لگے ہیں سن کر حیران ہو جائیں ، اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سینٹر جیل اڈیالہ کی بیرک نمبر 2 کمرہ نمبر 1 میں دو قیدی پینے پلانے اور اس سے روکنے پر جھگڑ پڑے

اطلاعات کے مطابق جیل میں موجود قیدی ابراہیم نے چرس پینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ قیدی مکرم نے روکنا چاہا اس کے رد عمل میں ابراہیم قیدی نے یہ کہتے ہوئے حملہ کردیا کہ ریاض ہیڈ وارڈن میرا دوست ہے تم کیا کر لو گے .میں‌تمہیں‌سبق سکھاتا ہوں

ابراہیم نے مکرم پر کٹر سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا جوابی وار مکرم نے بھی کیا اور اس سے وہی کٹر چھین کر وار کردیا جس سے ابراہیم بھی زخمی ہوگیا .

خیال رہے کہ ان واقعات کے بعد لان اینڈ آرڈر نافذ کرنے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ قیدیوں کو جیل کے اندر منشیات کس نے پہچائیں اور پولیس کی نگرانی میں جیل کے اندر چرس پی جا رہی ہے جس پر کوئی روک ٹوک نہیں‌ ہے .

Shares: