چارسدہ ایس ایچ او کی منشیات فروشوں پر دبنگ کارروائی ،ملزمان گرفتار

0
26

ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر منشیات کے مکرہ دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کوعلاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں آئس کے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کی خفیہ اطلاع ملی۔ حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ جان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ2 آئس فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 125گرام آئس بھی برآمد کر لیا گیا، اس موقع پر کاروائی انسدادی کی خاطر 8افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Leave a reply