چارسدہ کالج میں ایک ہفتے سے بجلی غائب طلبہ پسینے سے شرابور پانی کی قلت۔

0
36

چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کالج کا ٹرانسفارمر ایک ہفتے سے خراب ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گرمی کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات کلاسوں میں پسینے سے شرابور ہورہے ہیں، واش رومز اور پینے کا پانی ناپیدہے۔ہاسٹل کے طلباء ساری رات مچھروں کے ساتھ کبڈی میں گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت پر برا اثر پڑرہا ہے
بجلی کی وجہ سے کمپیوٹرز اور الیکٹرانک لیبز بند جس کی وجہ سے طلباء کو ریسرچ میں مشکلات کا سامناہے۔
ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ  علاقہ کالجز کے ناظم نسیم الرحمان اور ناظم کالج پیر عامر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے بجلی منقطع ہے لیکن کالج انتظامیہ اور محکمہ واپڈا کے کانوں پر جو تک نہیں رینگی۔ انتظامیہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالے بصورت دیگر تمام طلباء احتجاج پر مجبور ہوکر فاروق اعظم چوک چارسدہ  میں ڈیرہ ڈالینگے چارسدہ کالج کے چھتیس سو طلباء و طالبات اگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے تو انتظامیہ کے ساتھ پھر کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ دور دراز سے آنے والے غریب طلبہ پڑھنے آتے ہیں جبکہ یہاں سہولیات کی عدم دستیابی سے ان کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Leave a reply