چارسدہ بارہ سالہ یتیم بچہ درانتی سے زبح قاتل گرفتار

0
24

چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ خانمائی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔
تھانہ خانمائی کے حدود قلعہ کورونہ میں 13سالہ یتیم سکول طالب علم سراج کے اندھے قتل کیس کا سراع لگا کر پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر درندہ صفت ملزم کو گرفتارکرلیا،ملزم مقتول کا پڑوسی نکلا اور ملزم اورمقتول کے درمیان،جنسی تسکین کا تعلق تھا،ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ ا ہلیان خانمائی کا پولیس کو چند گھنٹوں کے اندر ملزم کے گرفتاری پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تھانہ چارسدہ سٹی پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سرڈھیر ی آیاز محمود خان نے ایس ایچ اوز بہرمند خان،اشفاق خان،انوسٹی گیشن آفیسر حبیب الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ4اکتوبر کو عصر کے وقت مقتول سراج ولد شوکت علی ساکن قلعہ کورونہ جوکہ چھٹی جماعت کا طالب علم تھا۔ مویشوں کے لئے چارہ لانے کیلئے گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا اگلی دن پانچ اکتوبر کو گنے کے کھیتوں سے ان کی ذبخ شدہ نعش ملی۔تھانہ خانمائی میں مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان،آر پی اومردان محمد علی کے ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے ان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنسی خطوط پر تفشیش کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ملزم اعجاز ولد سید احمد سکنہ قلعہ کورنہ کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سٹی ایاز محمود نے بتایا کہ ملزم اعجاز نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دوران تفشیش بتایا کہ وہ اور مقتول سراج آپس میں جنسی تسکین کیا کرتے تھے وقوع کے روز گنے کے کھیتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر اس نے مقتول سراج کا گلہ دباکرہلاک کیا اورمقتول کے گلے کے نیچے درانتی پڑا تھا جن سے ان کے گردن پر نشانات پڑے تھے ڈی ایس پی نے بتایا کہ مقتول کے ذبح ہونے کے حوالے سے بھی تفشیش جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ کے مقتول کے پڑوس کے قریب گھر کو تالے لگے تھے جس پر انہیں شک ہوا اور ملزم تک ر سائی حاصل کی اور پولیس ٹیم نے ملزم اعجاز ولد سید احمد سکنہ قلعہ کورونہ کو امیر آباد پل سے گر فتا ر کرلیا۔بعد ازاں علاقے خانمائی کے بڑی تعداد میں افراداورمقتول کے رشتہ داران تھانہ سٹی چارسدہ پہنچ کر پولیس خانمائی کے ملزم کے چند کھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے کو پولیس کا اچھا اقدام قرار دیااورکہاکہ پولیس کیس کاروائے سے مظلوم خاندان کو انصاف کے فراہمی یقینی ہوئے اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply