چارسدہ، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
12

چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزمان گرفتار کر کے  گاڑی  کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برامد۔ ملزمان کے خلاف شبقدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع پشاور کے علاقہ مریم زئی متنی سے ہے، ملزمان اسلحہ پشاور سے براستہ شبقدرمانسہرہ سمگل کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کے مطابق چارسدہ محمد عارف کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت براستہ شبقدر اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کی جائے گی۔

اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان نے ہمراہ دیگر پولیس افسران نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔پولیس نے 2 ملزمان بلال ولد شاہ نظر اور انار گل ولد صالح محمد ساکنان مریم زئی متنی کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسلحہ پشاور سے براستہ شبقدر مانسہرہ سمگل کر رہے تھے، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 کلاشنکوف، 7 بندوق، 4 رائفل، 1 ایم فور، 15 پستول، 56 میگزین اور مختلف نوعیت کے 14500 کارتوس مختلف بورشامل ہیں۔جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply