چٹپٹا اور سپائسی چکن شاورما ریسیپی

0
66

چٹپٹا چکن شاورما
تاہینی یا شاورمہ ساس بنانے کے اجزاء:
لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
زیتون ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کا۔چمچ
تِل کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام۔اجزاء کو پیالے میں ڈال کر اچھ طرح مکس کر لیں نہایت مزیدار ساس تیار ہے
چکن کو لگانے کے لیے اجزاء:
چکن بریسٹ ایک عدد
دہی آدھا کپ
پیپریکا پاوڈر ایک ٹی سپون
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
لہسن ایک ٹی سپون
کالی مرچ ہاف ٹی سپون
زیرہ پاوڈر ایک ٹی سپون
جائفل پاوڈر ایک ٹی سپون
نمک جسب ذائقہ
الائچی پاوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزء کو مکس کر کے ثابت چکن بریسٹ پر لگا کر تقریباً تین سے چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں پکا لیں یا اووون میں ایک سو ہچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں جب تیار ہو جائے توچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تاہینی ساس کے ساتھ مزیدار چٹپٹا چکن شوارمہ۔کھائیں اور سرو کریں

Leave a reply