ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا آئندہ بھی دوں گا ،چوہدری حامد حمید
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )گرفتاریاں خواہشات پر نہیں ہوتی ،جن کو عوام نے مسترد کردیا ہواور پھر بھی اقتدار کے حوس میں منڈلاتے ہیں ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جلد جعلی مقدمہ سے سرخرو ہوجاؤ ں گا ،میں کل بھی نواز شریف کےساتھ تھا آج بھی ساتھ ہوں اور کل بھی ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلستان و رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ نواز چوہدری حامد حمید نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر مجھے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا،جعلی مقدمے میں انشا اللہ جلد باعزت بری ہوجاؤں گا ۔ اقتدار کے پجاری کسی بھی چور راستے سے اقتدار میں آنے کی کوششیں کر رہے ہیں جو ان کی حسرت ہی ہوگی ،عام انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کردیا تھا ،اقتدارمیں رہنے کیلئے پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو سرگودھا کی عوام عبرت کے مقام پر پہنچا کر دم لیتی ہے۔ الحمداللہ 25جولائی کے انتخابات میں سرگودھا کی غیور عوام نے ثابت کردیا کہ لوٹوں کی شہر میں کوئی جگہ نہ ہے ،۔