چودھری پرویز الٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

0
55

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی.
اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ علماء کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ، علماء کرام کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں ،علماء کرام نے ہمیشہ اہم موقعوں پر قوم کی رہنمائی کی ہے-

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے،پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں دوپہر1:00 بجے سے:00 2بجے تک نماز ظہر کا وقفہ لازمی ہوگا،سود کے حوالے سے بھی ہم نے قانون سازی کی، نجی طورپر سودی کاروبارکرنے والوں کیلئے پانچ سال کی سزا مقرر کی ہے-

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے- انشاء اللہ آئندہ کسی بچی اور خاندان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوسکے گا- اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین کی خدمت کی سعادت دی ہے جو ہم کرتے رہیں گے-

ملاقات کے موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایم پی اے حافظ عمار یاسر،راسخ الٰہی،یوسف جمیل،سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو،ڈاکٹر فیاض رانجھا، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر او رمتعلقہ حکام بھی موجود تھے

Leave a reply