چائے میں دودھ پہلے ڈالنا چاہیئے یا پانی ؟ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چائے کے عالمی دن کے موقع پر اس بحث کا حل نکال لیا ہے۔
باغی ٹی وی :"ڈیلی میل” کے مطابق چائے کو انگلینڈ کا قومی مشروب سمجھا جاتا ہے، لیکن 1650 کی دہائی میں ہمارے ساحلوں پر پہنچنے کے باوجود، ایک سوال باقی ہے کہ کیا آپ کو چائے کا کپ بنانے سے پہلے دودھ ڈالنا چاہیے یا بعد میں؟
لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن میکی کا دعویٰ ہے کہ ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے ٹی بیگ پر دودھ ڈالنا ذائقہ دار چائے حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی
ابلتے پانی کے نلکے بنانے والے ادارے آئی این ٹی یو کے ساتھ مل کر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سخت پانی میں موجود معدنیات ذائقے کے مرکبات بننے سے روکتے ہیں۔
ایلن میکی کے متنازع دعوے تحقیق پر مبنی ہیں جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ پہلے دودھ ڈالنے سے ہارڈ واٹر کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے اس مسئلے نے نصف سے زائد برطانوی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے تاہم ایلن میکی کا کہنا ہے کہ کہ سخت پانی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے دودھ کا طریقہ استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔
پروفیسر میکی کا کہنا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین پانی میں معدنی مواد کو کم کر تے ہوئے مشروب کو اضافی ذائقہ دیتے ہیں،خاص طور پر جب آپ ہارڈ واٹرکا استعمال کررہے ہوں ذائقہ چائے کے مختلف مرکبات سے پیدا ہوتا ہے جن میں خاص طور پرٹینن بھی شامل ہیں پانی میں جتنی زیادہ معدنیات موجود ہوتی ہیں ان مرکبات کے لیے ذائقہ پیدا کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے، اسی لیے آپ کو ایسے پانی والے علاقوں میں چائے ذائقہ دار نہیں لگتی۔
نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی …
چائے کو روایتی طریقے سے بنانے کیلئے گرم کھولتے پانی میں ٹی بیگ ڈالنے کے بعد اسے نکال کر دودھ شامل کیا جاتا ہےاس کے نتیجے میں ٹینن ذائقہ پیدا کرنے سے پہلے ہی ٹھوس میں تبدیل ہو جاتے ہیں تاہم اگر دودھ کو آغاز میں شامل کیا جائے تو اس کے پروٹین پانی میں موجود ٹینن اور دیگر معدنیات سے جڑکر انہیں ٹھوس ہونے سے روک سکتے ہیں – جس کے نتیجے میں آپ کو کہیں زیادہ بہتر ذائقہ ملتا ہے۔
ہارڈ واٹر کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سوفٹ واٹر زیادہ خالص اور بے ضررآلودگیوں سے پاک ہوتا ہے ایکوا کیور کے مطابق معدنیات کی سطح میں اضافے کے ساتھ پانی کی سختی میں اضافہ ہوتا ہے-
یہ تحقیق برٹش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوشن (بی ایس آئی) کی سرکاری ہدایات کے کچھ وقت بعد سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دودھ کو پہلے کپ میں ڈالنا چاہیے اس میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ہر 100 ملی لیٹر کے لئے کم از کم 2 گرام چائے (پتی ) ہونی چاہے اور پانی 85 ڈگری سینٹی گریڈ (185 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔