چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

0
38

چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندہ خصوصی نےافغانستان پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجودہ غیریقینی کی صورتحال بے ہنگم انخلا کی وجہ سے ہے،

چین کے نائب نمائندہ خصوصی گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ انخلا کے بعد متعلقہ ممالک کی ذمہ داریاں ختم نہیں ہوئیں، غیرملکی افواج کا انخلا افغانستان کے مسائل کے حل کا آغاز ہے،متعلقہ ممالک افغانستان کے حالات سے سبق سیکھیں،متعلقہ ممالک افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کریں،متعلقہ ممالک افغان عوام کے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کے حق کا اعتراف کریں،مجھے امید ہے کہ متعلقہ ممالک اپنا نظریہ دوسروں پر مسلط کرنے کا رویہ ترک کریں گے،امیدہےمتعلقہ ممالک معاشی پابندیاں لگانے اور طاقت کے استعمال کا رویہ ترک کریں گے ان ممالک نے گزشتہ 20 سال میں جو کچھ افغانستان میں کیا ان کا احتساب ضروری ہے،معاشی پابندی لگاکریہ افغان عوام کی فلاح وبہبود کا دعویٰ نہیں کرسکتے ،افغانستان کے اثاثے منجمدکرکے یہ افغانستان میں معاشی ترقی کی حمایت کا دعویٰ نہیں کرسکتے ،ان ممالک نے افغانستان میں تباہی چھوڑی اور ذمہ داری افغانستان کے ہمسایہ ملکوں پر ڈالی افغانستان میں 20 سال تک غیرملکی افواج کی جنگی جرائم کو بھولنا نہیں چاہیے،امریکی اور آسٹریلین فوجیوں کی جنگی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیے،

Leave a reply