چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنے کا نوٹس واپس لےلیا

0
28

چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنے کا نوٹس واپس لےلیا

باغی ٹی وی :ترجمان واپڈا کے مطابق داسو پراجیکٹ پرکام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنے کا نوٹس واپس لےلیا.چینی کمپنی عنقریب داسوپراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی،داسو واقعہ کے بعد تعمیراتی کام چند دنوں کیلئےمعطل کیا تھا،

ترجمان کے مطابق پراجیکٹ پرکام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کوازسرنو منظم کرنا تھا،واپڈا چینی کمپنی حکام کے ساتھ مسلسل رابطےمیں رہا،واپڈا کی کوششوں کامقصد داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی جلد از جلد بحالی تھا،

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی

Leave a reply