آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، شہری پریشان ہو گئے، حکومت کو کسی کی کوئی پرواہ ہی نہیں
رمضان کے آغاز سے قبل آٹے کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا، ایک طرف حکومت نے مفت آٹا تقسیم کرنا شروع کیا تو دوسری جانب سرکاری آٹے کی قیمت میں پانچ سو بیس روپے ،پر دس کلو، یعنی 52 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا، اب آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چینی کی قیمت میں کہیں 25 تو کہیں 40 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، ہر شہر میں چینی کا مختلف ریٹ چل رہا ہے،
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دیکھیں تو لاہور کی دکانوں پر چینی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، چینی لاہور میں 130 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے چینی کا سرکاری ریٹ 100 سے بھی کم ہے لیکن چینی کی قیمت ہر طرف بڑھ گئی ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئی پیداوار مارکیٹ میں آنے کے باوجود قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
شہر قائد کراچی میں چینی 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت 140 روپے تک جا سکتی ہے، خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں چینی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، پشاور میں ایک ہفتہ قبل چینی 106 روپے فی کلو تھی،
متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد
متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت