شیخوپورہ – چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ چہلم کے مرکزی جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ضلع میں چہلم کے حوالہ سے منعقد کئے جانے والے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کومکمل کروایا۔ مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور روٹ پر آنے والی عمارتوں، لنک روڈز و گلیوں وغیرہ پر چھت ڈیوٹی، پکٹ ڈیوٹی، موبائل گشت، موٹرسائیکل گشت و دیگر انتظامات کے حوالے سے مکمل سیکیورٹی پلان جاری کیا۔ مرکزی جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی جارہی ہے۔ جلوس کی حفاظت کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، ایلیٹ پولیس سنائپرز، پرائیویٹ وولینٹیئرز، سول ڈیفنس عملہ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ و دیگر اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے دوران وزٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور اختتام پروگرام تک تمام پولیس افسران و جوان نہایت الرٹ ہوکر اپنی اپن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سفید پارچات میں ملبوس پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ تقریباً ایک ہزار پر مشتمل پولیس افسران و جوان مرکزی جلوس کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں۔ جو آغاز سے اختتام پروگرام تک اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Leave a reply