چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری، ڈیڈ لاک برقرار،اجلاس کیوں‌ ملتوی کر دیا گیا؟

0
69

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری، ڈیڈ لاک برقرار،اجلاس کیوں‌ ملتوی کر دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنراور2 ممبران کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھرملتوی کر دیا گیا،اجلاس اب 13 دسمبر کو ہو گا،

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کاآج ہونے والا آفیشل اجلاس ملتوی کردیا گیا،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، امید ہے اچھا رزلٹ نکلے گا ،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے،لو دو نہیں کر رہے ،جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب کریں گے،

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا،  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھجوائے جنہیں مسترد کر دیا گیا.حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد ، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام دیئے گئے ہیں.

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے

 

 

Leave a reply