چیف آف دی نیول اسٹاف کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ، لیا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

0
29

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حالیہ بحری مشق سی اسپارک 2020 کے دوران کمانڈ سینٹر اور کریکس ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کمانڈ سینٹر آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا اورانہیں مشق کے آپریشنل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں کریکس ایریا آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے چیف آف دی نیول اسٹاف کاا ستقبال کیا۔ نیول چیف کو مشق سی اسپارک 2020 کے دوران کریکس کے علاقے میں آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں اور کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کے دفاع کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہا ر کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

چیف آف اسٹاف(آپریشنز) وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) رئیر ایڈمرل اویس بلگرامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے کریکس ایریامیں تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اورملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے ان کے عزم اور لگن کو سراہا۔

Leave a reply