چینی بحران حل نہ ہوسکا،قیمت 160 ،مقامی نہیں باریک چینی خریدیں،حکومت کا مشورہ

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر ا سٹاک ہے، سپلائی کابحران نہیں

حسان خاور کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی آج بھی 90 روپے فی کلو مل رہی ہے،23ہزار ٹن چینی کراچی سے آ رہی ہے، 34 ہزار ٹن چینی بحری جہازوں میں موجود ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 ہزار ٹن کا ا سٹاک موجودہے، پرائیویٹ ا سٹاک بھی 40 سے50 ہزار ٹن تک دستیاب ہے،کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کاا سٹاک ضروریات کے لیے کافی ہے عوام درآمد شدہ چینی استعمال کریں وفاق اور حکومت پنجاب چینی پر 5ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،مقامی چینی کی گراں فروشی پر حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے، مل مالکان بھی گراں فروشی میں ملوث ہوئے تو بلا تفریق کارروائی کی جائے گی،کچھ ملوں کو ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر سیل بھی کیا جا چکا ہے،اپوزیشن اب چینی پر سیاست کر رہی ہے،بہاولنگر میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس دوران 13 گودام سیل ، 11 افراد گرفتار کئے گئے گرفتار افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کئے گئے ہیں

دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانوں کے بعد مارکیٹوں سے چینی غائب ہو گئی ہے،لاہور کی غلہ منڈیوں میں چینی کی ٹریڈنگ معطل ہو چکی ہے،لاہور کے علاقوں باغبانپورہ، کاہنہ، اکبری منڈی میں چینی ناپید ہو چکی ہے،پرچون بازاروں میں بھی مقامی چینی کی فروخت بند ہو چکی ہے،دکانداروں نے جرمانوں کے ڈر سے چینی رکھنا چھوڑ دی، چینی کی قلت کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ، جو مل رہی ہے وہ مہنگے داموں مل رہی ہے، اور وہ بھی باریک چینی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر چینی نہیں ملتی تو گڑ ہی دکانوں پر رکھوا دیں

دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی قیمت مزید 5 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جا نب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین سکندر مرزا کا کہنا ہے کہ موجودہ چینی بحران کی ذمہ داری حکومتی پالیسیاں ہیں۔ شوگر ملز کے پاس چینی کا سٹاک بہت کم رہ گیا حکومت کو بروقت چینی درآمد کرنے کا کہا مگر نہیں سنی گئی۔تمام ایڈوائزری بورڈ اجلاسوں میں چینی کی بروقت درآمد کا مشورہ دیا تھا ۔ چینی بحران کے ہوتے ہوئے بھی درآمدی چینی کے چار ٹینڈرز منسوخ کیے گئے۔ سکندر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹینڈرز منسوخ ہونے کے شدید منفی اثرات ہوئے چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا الزام شوگر ملز پر لگایا جارہا ہے جو بے بنیاد ہے ،قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے۔نئی کرشنگ شروع کرنے میں مسائل ہیں، حکومت ان مسائل کو حل کرے پھر شروع کریں گے۔ ملک میں کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں بلکہ چینی موجود ہی نہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پٹرول، معیشت، مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے؛ استعفی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔ چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

قبل ازیں چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج اہم اجلاس طلب کر لیااجلاس میں چینی کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے عوام کو چینی مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری قانون، سیکرٹری زراعت،سیکرٹری صنعت،کمشنر لاہو رڈویژن، کین کمشنر پنجاب اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

خطے میں سب سے زیادہ سستا پٹرول پاکستان میں ہے،وزیراعظم

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

وزیراعظم صاحب، کابینہ سے ہاتھ کیسے ملاتے. چینی مافیا کے لوگ کابینہ میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

Leave a reply