چینی بحران رپورٹ حکومت نے جاری نہیں کی بلکہ…شاہد خاقان عباسی نے کیا نیا دعویٰ

0
18

چینی بحران رپورٹ حکومت نے جاری نہیں کی بلکہ…شاہد خاقان عباسی نے کیا نیا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عبایس نے کہا ہے کہ چینی بحران کی اصل رپورٹ عوام کے سامنے لانا ضروری ہے، ایکسپورٹ کی اجازت ملتے ہی چینی کی قیمت بڑھی،چینی بحران رپورٹ میڈیا پر لیک ہوئی، چینی بحران رپورٹ حکومت نے جاری نہیں کی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی کی مد میں 3 ارب ادا کئے، فیاضی کے باوجود رپورٹ عثمان بزدار کے کردار پر خاموش ہے۔حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں ثانوی ایشوز پر بات کی گئی ہے، قیمتیں بڑھنے کے باوجود حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا،

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ کیسے کردیا گیا ؟ چینی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ نہیں تھی، اس کے باوجود برآمد کیوں کی گئی؟ حکومت نے شدید مخالفت کے باوجود پیداوار کی 20 فیصد یعنی 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کردی.2018 میں چینی 55 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی ، لوگ پوچھ رہے ہیں چینی میں 40 فیصد اضافہ کیسے ہوا ؟

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں ادا کیے، پنجاب حکومت کی سبسڈی کا کسان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، ن لیگ کے دور میں چینی پر سبسڈی دی گئی جو وقت کی ضرورت تھی، 3 ارب کی سبسڈی صرف پنجاب میں دی گئی، 2018 میں چینی 55 روپے فی کلوفروخت ہو رہی تھی، فروری 2020 میں 80 روپے فی کلو پر چینی چلی گئی، آج جو عوام کے وسائل پر ڈاکا ڈالاگیا اس کی وجوہات کچھ اور ہیں۔35 ارب کا فائدہ دو گروپس نے اٹھایا ،سبسڈی اور قیمتیں بڑھنے پر دو گروپ مستفید ہوئے، حکومت نے چینی پر جو سبسڈی دی اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوا، خدشہ ہےرمضان میں چینی کی قیمت100روپے کلو ہوجائے گی،

بریکنگ. پنجاب کے صوبائی وزیر نے استعفیٰ دے دیا

Leave a reply