چینی ڈاکٹرز نے کرونا سے بچاؤ کا واحد حل کیا بتایا؟ عثمان بزدار نے کیا انکشاف

0
28

چینی ڈاکٹرز نے کرونا سے بچاؤ کا واحد حل کیا بتایا؟ عثمان بزدار نے کیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیس ملنے کے بعد ان کے سماجی تعلق داروں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے – صوبہ بھر میں 2110 افراد کو ٹریس کیا گیا ہے جن میں سے 147 کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 8 ہزار کٹس موجود ہیں، مزید بھی مہیا کریں گے – پنجاب میں ڈویژنل لیول پر بی ایس ایل لیول تھری لیب بہت جلد فنکشنل ہو جائیں گی- ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی اور راولپنڈی میں بی ایس ایل لیول تھری لیب تکمیل کے قریب ہیں – ڈویژنل بی ایس ایل لیول تھری لیب کے لئے 62 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں – پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار 2 ہفتے تک 5 ہزار روزانہ تک لے جائیں گے –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم میں فیلڈ ہسپتال قائم ہو چکے ہیں – چینی ڈاکٹروں سے ملاقات سود مند ثابت ہو گی – چینی ماہرین کے مطابق سماجی فاصلے ہی کورونا سے بچاؤکا واحد اور موثرذریعہ ہے – انصاف امداد پیکیج اور احساس پروگرام کے تحت 25 لاکھ افراد کو 12 ہزار روپے دیں گے – کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے – مختلف علاقوں میں پابندیوں میں نرمی یا سختی کا فیصلہ روزانہ رپورٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے -ڈیرہ غازی خان میں متاثرہ ڈاکٹروں کی بھرپور دیکھ بھال کریں گے – ہر حقدار کو امداد پہنچانے کے لئے پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی پابندی لگائی گئی –

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں 25 ہزار نادار خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان کے پیکٹ پہنچائے گئے- لاہور میں این جی اوز اور ڈپٹی کمشنر آفس کے اشتراک سے امدادی سامان پہنچایا جائے گا- بری صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قطعا معاف نہیں کروں گا- ذخیرہ اندازی اور گرانفروشی کرنے پر 2 ارب روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے- اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے .

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے

Leave a reply