چینی انٹیلی جنس کو حساس معلومات دینے کے الزام میں بھارتی صحافی گرفتار

0
35

چینی انٹیلی جنس کو حساس معلومات دینے کے الزام میں بھارتی صحافی گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے بھارت کے مبصر، کالم نگار اور فری لانس جرنلسٹ راجیو شرما کو چینی انٹیلی جنس کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق دہلی پولیس کو راجیو شرما کے تحویل سے بھارتی وزارت دفاع سے متعلق اہم دستاویزات ملی ہیں۔ انہوں نے چین کی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کیلئے ایک مضمون بھی لکھا ہے۔ دہلی پولیس نے چینی خاتون کنگ شی اور نیپالی شہری شیر سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ ان کے ذریعے صحافی کو بڑی رقم فراہم کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس سنجیو کمار یادو کا کہنا ہے کہ راجیو شرما کو چینی انٹیلی جنس کو ملکی دفاع سے متعلق حساس معلومات دینے کے الزام میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے،راجیو شرما 6 دنوں کیلئے پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ان کی ضمانت کی درخواست پر پٹیالہ ہاؤس عدالت میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی انٹیلی جنس ایجنسی نے راجیو شرما کو رقم کے عوض حساس اطلاع مہیا کرنے کا کام دیا تھا اسپیشل سیل نے راجیو شرما کو ان کے پیتم پورا واقع گھر سے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ راجیو کے پاس سے کچھ انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی مزید تفصیلات سے آگاہی دی جائے گی،

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

راجیو کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجیو شرما کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اگلے دن انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 6 دن کے لئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ اب 22 ستمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی۔ گرفتار شدگان سے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

صحافی راجیو شرما، یو این آئی، دی ٹریبیون، فری پریس جرنل اور سکال جیسے اداروں کے لئے صحافتی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Leave a reply