fbpx

چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر صدر حبیب بینک محمد اورنگزیب ,چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی.

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، مزید برآں وزیراعظم نے نظام بینکاری کو عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا،

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کی ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ،ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی ،غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے .

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری