چینی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب

0
21
high court

چینی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب

لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی جانب سے چینی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواستوں پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی. عدالت نے اگلی سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا. عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری پیش ہوکر چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بابت رولز بنانے کی یقین دہانی کروائیں. عدالت میں وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بابت رولز بنا کر قیمتوں کو مقرر کرکے رپورٹ پیش کر دی ،عدالت نے کہا کہ اگر شوگر مل مالکان کو شکایت ہو تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں. عدالت میں سیکرٹری صنعت پنجاب. سیکرٹری فوڈ پنجاب پیش ہوئے عدالت نے شوگر ملز مالکان کی گرفتاریوں کو روکنے کے اپنے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی

جسٹس شاہد جمیل نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی اور دیگر درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزار جے ڈبلیو ڈی ملز کی طرف سے شہزاد عطا الہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے چینی کا ریٹ مقرر کرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا. عدالتی حکم پر درخواستگزاروں کو سنا ہی نہیں گیا. حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت پہلے 85 روپے فی کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. حکومت کے مقررہ نرخ پر چینی کو فروخت کرنا ممکن نہین تھا عدالت نے انکی درخواستوں پر حکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ تمام فریقین کو سن کر چینی کی نئی قیمت مقرر کی جائے. مگر یکطرفہ 89.50 روہے مقرر کرنے کا حکومت بے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکے انکو تاحکم ثانی گرفتار نہ کرنے کا حکم دے.

@MumtaazAwan

افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

Leave a reply