چینی و امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ،جوبائیڈن نے کیا اہم اعلان

0
30

چینی و امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ،جوبائیڈن نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر ژی جنپنگ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آج بروز جمعرات کو فون کال کی۔

چینی صدر اور امریکی صدر جو بائیڈن نے فون پر بات چیت کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے شی جن پنگ کے ساتھ پہلے ٹیلیفونک رابطے میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کیا۔

صدر جوبائیڈ نے تجارت، ہانگ کانگ اور تائیوان کے ساتھ چینی کشیدگی پر بات چیت کی۔ جب کہ چینی ٹیلی ویژن کے مطابق صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کو خبردار کیا کہ امریکا کے چین کے ساتھ خراب تعلقات سے ناخوشگوار مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

ٹیلیفونک رابطے کے بعد صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر ٹوئٹر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ تب کام کرے گا جب امریکی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے چین کی غیر منصفانہ معاشی پالیسی، ہانگ کانگ میں کریک ڈاؤن، چین میں انسانی حقوق کی پامالی اور تائیوان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی نشاندہی کی۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے، ماحولیاتی تبدیلی اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام پر بھی گفتگو کی۔

Leave a reply