چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0
26

چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،

کسٹمز حکام نے کاروائی کی ہے اور کاروائی کے دوران غیر ملکی شراب برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے بن قاسم کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کے ایگزٹ گیٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بھاری مالیت کی چینی شراب کی 1140 بوتل 1 سونی Led "65 جنکی کل مالیت 43،98،812 روپے ہے ٹویوٹا ھائی ایس وین میں رکھ کر غیر قانونی طور پر لے جانی کی کوشش ناکام بنا دی ،عملے نے گاڑی کی تلاشی لی تو شراب بر آمد ہوئی، کسٹمز حکام نے شراب ، ایل ای ڈی اور ہائی ایس وین ضبط کر کے وین میں موجود 2افراد کو گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ڈی پی گلشنِ راوی ارشد حیات کانجو کی سربراہی میں ساندہ پولیس نے شراب کی فیکٹری پر ریڈ کر کے04 بڑے کنٹینرز سے 55 ہزار لٹرجعلی شراب برآمدکر لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویربھی موقع پر پہنچ گئے۔

فیکٹری سے 06ملزمان گرفتارکر کے شراب بنانے والا کیمیکل،گیلنز،بوتلیں ودیگر آلات کشیدقبضہ میں لے لیئے۔ گرفتار ملزمان میں فیصل، تنویر، پرویز، سالت خان،عثمان اور حارث شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر بھاری مقدار میں سپلائی کا اعتراف کیا۔ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ ساندہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے، آئیں مل کر اس لعنت کا خاتمہ کریں۔منشیات کے تدارک اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شراب کی سپلائی ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جوانوں کیلئے نقدانعام وتعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

نوجوان نسل کو نشہ کی لت لگانے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شمشیر گرفتار کر لیا،ملزم شمشیر کے قبضہ سے 02 کلو گرام سے زاید افیون ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں ملزم تعلیمی اداروں کے اردگرد نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔انسپکٹر محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،

لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار،چوکی ریواز گارڈن پولیس نے کارروائی کی،3 سالہ احمر اور 06 سالہ کائنات کوبحفاظت والدین کے حوالے کردیا.والدین نے تلاش کیا نہ ملنے پر 15 کال کی۔بچے گھر سے باہر کھیلنے نکلے لیکن دیر گئے تک واپس نہ آئے چوکی ریواز گارڈن پولیس نے سوشل میڈیا سمیت۔مساجد میں اعلانات۔پیرو ڈولفن فورس کو الرٹ کیا۔بلآخر بچے پولیس پٹرولنگ ٹیم کو ساندہ روڈ سے لاوارث ملے۔بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے ریواز گارڈن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں.ایس پی اقبال ٹاؤن نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر چوکی ریواز گارڈن پولیس کو شاباش دی.

پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

Leave a reply