چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی

0
30

نئی دہلی :چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی ،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ میں آج بَستر خطے کے بیجاپور ضلع میں ماﺅنوازوں کے ساتھ ایک تصادم میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس تصادم میں بارہ دیگر سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خطے میں بڑی تعداد میں انتہا پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم وہاں نکسلی مخالف کارروائی انجام دے رہی تھی۔

جب یہ ٹیم TARREM علاقے میں پہنچی تو ماﺅنوازوں نے اچانک ٹیم پر حملہ کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے گولی باری کا جواب دیا اور تصادم شروع ہوگیا۔

آخری خبریں ملنے تک دونوں طرف سے شدید گولی باری جاری تھی۔ اضافی فورسز کو فوراً جائے وقوع کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دو ہیلی کاپٹروں اور 9 ایمبولینس گاڑیوں کو بیجاپور ضلع ہیڈکوارٹرس بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a reply