چکن چٹنی کڑاہی بنانے کی ترکیب

0
46

چکن چٹنی کڑاہی
اجزاء:
چکن آدھا کلو
نمک آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر سلائس دو عدد
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
تیل پاو کپ
چٹنی کے لیے اجزاء:
ہرا دھنیا آدھا کپ
پودینے کے پتے دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں تین عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ہرا دھنیا پودینہ ہری مرچیں اور نمک ڈال کر گرائنڈ کر کے چٹنی بنا لیں پھر کڑاہی میں تیل گرم۔کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر دس منٹ اتنا فرائی کریں کہ چکن براون ہو جائے اب اس میں ٹماٹر ڈال۔کر ڈھکیں اور دس منٹ پکا لیں پھر اس میں نمک پسی۔لال مرچ بھنا کٹا زیرہ اور تیار چٹنی ڈال۔کت ڈھکیں اور دس منٹ پکائیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں مزیدات چکن چٹنی۔کڑاہی تیار ہے

Leave a reply