چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی مدت ملازمت آج مکمل ہو رہی

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی 5 سالہ مدت ملازمت آج مکمل ہو رہی
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 5 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان تاحال تعینات نہیں ہو سکے، چیف الیکشن کمشنر اپنی ریٹائرمنٹ پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب ووٹر ڈے کے حوالے سے منقعد کی جا رہی ہے، ووٹر ڈے 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے باعث 2 روز قبل ہی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
آج 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.