fbpx

چیف الیکش کمشنر کی جانب سے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا اعلان

چیف الیکش کمشنر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا کی پریس کانفرنس۔مظفرآبادآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا۔25جولائی کو کشمیری عوام گڈ گورننس کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔آزاد کشمیر کے تینتیس جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے بارہ حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا۔ان الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت چار انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر میں اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کل بتیس لاکھ بیس ہزار پانچ سو چھیالیس کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس ہیں۔خواتین ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس ہے۔21 جون شام 4بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے. 26جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 2جولائی 2021تک کاغذات کی واپسی ہوسکتی ہے۔3جولاٸی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.