چیف الیکشن کمشنراکڑگئے:کہتےہیں کہ کس کی جرات ہےکہ وہ مجھ سےاستعفیٰ‌ مانگے

0
50

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنراکڑگئے:کہتےہیں کہ کس کی جرات ہےکہ وہ مجھ سےاستعفیٰ‌ مانگے ا،طلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ان کیمرہ اجلاس، انتخابات میں کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے متعلقہ ایجنسیوں سے مددلینے سے اانکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کی جرات ہے کہ مجھ سے استعفیٰ‌ مانگے

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ان کیمرہ اجلاس وزراءکی پریس کانفرنس کے تناظر میں بلایا گیا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نہ چیف الیکشن کمشنر اور نہ ہی کوئی اور ممبر استعفیٰ دے گا۔ جس سے جوکچھ ہوتا ہے کرلے

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں سے ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پرممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں دوممبران کی حکومت کے استعفے کے مطالبے کا جواب فوری دینے کی سفارش بھی کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم اور وزراءکے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دے گا۔ الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے

Leave a reply