چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 5 نومبرکو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا،اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی، سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کے لیے ججوں کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائےگا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمرایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔