چیف جسٹس آف پاکستان ٹی پی ایل کے کارکنان کے بلاجواز چھاپوں کا نوٹس لیں،ایڈوکیٹ سلیمان سروری

0
27

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ۔
حیدرآباد تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی راہنما براۓ قانونی امور سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں اس پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارکنان اور ذمہ داران کے گھروں پر اندھادھند چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کے لیئے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ ذمہ داران اور کارکنان کے گھروں پر پے در پے چھاپے مارے جا رہے ہیں.چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کو شدید حراساں کرنے کا مسلسل سلسلہ جاری ہے جبکہ ذمہ داران اور کارکنان کے نہ ملنے پر ان کے بھائیوں والدوں اور دوسرے مردوں کو گرفتار کر کے لے جایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے کارکنان ابھی تک سندھ بھر بالخصوص حیدرآباد سمیت اندرون سندھ بلکل پر امن احتجاج کر رہے ہیں اور کہیں بھی ایک پتھر بھی کسی نے نہیں مارا مگر اس کے باوجود پولیس اور اداروں کی جانب سے اس قسم کی کاروائیاں کر کے کارکنان کو حراساں کرنا زیادتی ہے۔ پر امن احتجاج کا حق آئین و قانون عوام کو دیتا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کارکنان کو اس طرح غیر قانونی طور پر حراساں کرنے اور بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیا جاۓ۔

Leave a reply