پی کے 60 میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعلی عارف احمدزئی

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے یوسف خان قلعہ اور پہلوان قلعہ شبقدر میں نئے تعمیر شدہ سڑک میں پائی جانے والی خامیوں و کمی کو دور کرنے کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے جمعہ کو ناگمان میں واقع پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں پر ڈائریکٹر پی کے ایچ اے اعجاز کی جانب سے معاون خصوصی کو شبقدر تا ناگمان سڑک کو دو رویہ بنانے کے حوالے سے اعداد و شمار سے آگاہ کرتے ہوئے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔معاون خصوصی برائے وزیراعلی عارف احمدزئی نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ حکام کو شبقدر تا ناگمان دو رویہ سڑک میں پائی جانے والی خامیوں کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔ معاون خصوصی عارف احمدزئی نے ریمارکس دیئے کہ شبقدر تا ناگمان روڈ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے پہلوان قلعہ اور یوسف خان قلعہ میں جہاں پر کمی رہ گئی ہے اس کو بروقت دور کیا جائے تاکہ عوام کو یہاں مواصلات کی مد میں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر مستقبل میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان ڈرائی پورٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں پر سڑکوں کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پی کے 60 میں مواصلات کی سہولیات فراہمی بارے میں عارف احمدزئی نے کہا کہ پی کے 60 میں بغیر کسی سیاسی تفریق کے سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ زرعی زمینوں سے منڈی تک عام لوگ اپنے مال کو تیزی اور سہولت کے ساتھ پہنچا سکیں جس سے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ غربت مکاو پروگرام میں بھی مدد ملے گی۔

Comments are closed.