ً چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فا ئنل ٹائٹل کس نے اپنے نام کر لیا؟

0
24

پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دیکر چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ فائینل میچ میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 1-2 گول سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیلے کے 10ویں منٹ اور 52ویں منٹ میں ہونہار کھلاڑی رانا وحید نے دو فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ نیشنل بینک کی جانب سے واحد گول کھیل کے 49ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعہ فیصل قادر نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز فیل صیام اور عبدالمنان نے سپورائز کیا جبکہ سجاد عباس ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز میں سید غفران شاہ، ایم احسن، محمد علی، فہد علی خان، ایم ادریس اور عبدالقیوم شامل تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں علی عباس نے سرانجام دیں

قبل ازیں تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کلرز کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے 2-4 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے ایم عماد، علی حیدر، شاہد علی اور ایم عمر نے گولک سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب کلر کی ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کیا ور دو گولسکور کئے۔ پنجاب کی جانب سے اشعر طارق اور زنیر خالد نے گول سکور کئے۔ اس میچ کو ایمپائرزمظہر اور عبدالولی نے سپروائز کیا جبکہ اسلم خان نیازی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر ذمہ داریاں نبھائیں۔

ایونٹ کی فائینل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات مین ایونٹ کی چیمپین ٹیم پاکستان واپڈا کو دلفریب ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کیش ایوارڈ، نیشنل بینک ٹیم کو 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور پاکستان آرمی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب کرنل آصف ناز کھوکھر نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پرحیدر حسین فائینل تقریب میں شامل ہوئے اور اس موقع پر بیونس آئرس ورلڈ کپ جیتنے کے یادرگار دن کو منانے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے خصوص طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر اولمپین رانا مجاھد علی خاں، اولمپین انجم سعید، اولمپین طاہر زمان، اولمپین عثمان شیخ، اولمپین شکیل عباسی، اولمپین ذیشان اشرف، کرنل آصف ناز کھوکھرسیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن، رمضان جمالی سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن، ، رائے عثمان اکبر کھرل ممبر ایشین ہاکی فیڈریشن گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی، صوبائی کابینہ کے وزراء، سیکرٹر5ی سپورٹس بلوچستان عمران گچکی، ڈی جی سہورٹس بلوچستان دراء بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سُر ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور اس ایونٹ کو ہر سال جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

Leave a reply