وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

0
27

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تلہ گنگ کا دورہ کیا اوراس دوران سٹی ہسپتال کا بھی وزٹ کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سٹی ہسپتال کا دورہ کئے جانے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر حافظ عماریاسر، ایم این اے چوہدری سالک حسین اور ایم پی اے سردار آ فتاب موجود تھے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں آ مد پر سیکیورٹی اہلکاروں‌ نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو بھی سٹی ہسپتال میں نہیں جانے دیا اور اسی طرح مقامی صحافیوں‌ کو بھی ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ‌ کے دورہ کے موقع پر بعض‌ خواتین بھی انصاف مانگنے کی خاطر ان سے ملاقات کیلئے آئی تھیں تاہم انہیں بھی دور رکھا گیا، وہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر دور سے درخواستیں ہلاتی رہیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ خواتین کو وزیراعلیٰ کے قریب نہیں جانے دیا،

سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ٹراما کا یونٹ بنایا جا ئے گا اور ریسکیو 1122کو جلد فنگشنل کیا جا ئے گا، تلہ گنگ کی تمام روڈز کی مرمت کی جا ئے گی اور لاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا جائے گا، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ میانوالی روڈ کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز اے ڈی پی میں رکھ دئیے گئے ہیں اسی سال کام کا آ غاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دریں اثناء مقامی صحافیوں نے وزیراعلیٰ‌کے سٹی ہسپتال دورہ کے موقع پر صحافیوں‌ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ہے، مقامی صحافیوں‌ کا کہنا تھا کہ صحافیوں‌ کو وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سٹی ہسپتال داخل ہونے سے روکنا کسی طور درست نہیں ہے،

Leave a reply