وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے قومی کرکٹ ٹیم کونیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر ٹیم کو ہراسکتے ہیں اورنیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے ضروری تھی، بلاشبہ شاہین آفریدی نے بہترین باؤلنگ کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا-
انہوںنے کہاکہ بابر اعظم او رحارث سہیل کی بیٹنگ کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے- انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور کھلاڑیوں کی محنت سے فتح ملی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے – انہوں نے کہا کہ جیت پر ہر پاکستانی خوش اور شادمان ہے اورکھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں – انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ آئندہ کے میچوں میں بھی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کھیلے گی-
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے.