وزیراعلیٰ سندھ چھٹی کے روز بھی کام پر نکل پڑے،عوامی ناشتہ کیا،شہریوں میں گھل مل گئے

0
59

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عوام الناس سے ملنے کے لیے کراچی کے دورے پر نکلے تو ان کو ماضی کی یادیں بھی ستانے لگی،، اچانک بوٹ بیسن کے علاقے پہنچے تو پسند کا ناشتہ بھی کیا۔

مراد علی شاہ بوٹ بیسن کلفٹن کے مقام پر رکے اور چلے گئے ہوٹل کے اندر،ناشتے کی فرمائش کی اور بغیر پروٹوکول کے عام شہریوں کے طرح بن گئے گاہک،وزیراعلیٰ سندھ فرمائشی حلوہ پوری،، چنے بھجیا قیمے والا پراٹھا کھایا اور دودھ پتی چائے کی بھی چسکی لگا لی ۔

اپنے دورے کے دوران جب مراد علی شاہ کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے پہنچے تو موٹر سائیکل حادثے کی شکار فیملی کو دیکھ کر رک گئے انہوں نےفوری طور پر موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر اور بیوی کوطبی امداد کیلئے ٹیکسی کراکر دی اور ہسپتال منتقل کردیا

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ گارڈن چڑیا گھر پہنچے تو چھٹی کے روز سیروتفریح کیلئے آئے بچوں سے گھل مل گئے ،وزیراعلیٰ سندھ کا عوامی انداز دیکھ کر کراچی کے شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کئی مقامات پر شہریوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ چھٹی کے روز بھی ایکشن میں آئے تو وزیر بلدیات سعید غنی مشیر اطلاعات بیریسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ چانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے،مراد علی شاہ نے گارڈن چڑیا گھر، شہید ملت انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال دیکھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دیکھا کچرا تو ہوگئے انتظامیہ پر برہم ،مراد علی شاہہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کی بھی لے لی کلاس اور کہا میونسپل کمشنر کی سرزنش کریں مجھے شہر صاف دکھائی دے ،انہوں نے شہید ملت انڈر پاس کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کے کراچی میں ترقی کا عمل سست دیکھ کر معائنہ کرنے آیا ہوں ۔

وزیر اعلی سندھ کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی افسران کی دوڑیں لگ گئی ،،،سید مراد علی شاہ شہر کا دورہ کرتے رہے جبکہ افسران سندھ کے کپتان کی تلاش کرتے رہے ۔

Leave a reply