وزیراعلیٰ عثمان بزدار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

0
36

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، اسلام آباد سے لاہور واپسی کے دوران اچانک موسم خراب ہوگیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد سے واپسی پر لاہور کے پرانے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی، تاہم لاہور کے قریب پہنچنے پر موسم اچانک خراب ہوگیا۔

مٹی کے طوفان کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہو کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔ اس دوران وزیراعلیٰ محفوظ رہے۔

Leave a reply