وزیراعلٰی عثمان بزدارسرکاری ہیلی کاپٹرپرصرف چائے پینے؟ ڈیرہ غازی خان گئے

0
24

ڈیرہ غازی خان:وزیراعلٰی عثمان بزدارسرکاری ہیلی کاپٹرپرصرف چائے پینے؟ ڈیرہ غازی خان گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراہم مشن پرسرکاری ہیلی کاپٹرکے ذریعے آج ڈیرہ غازی خان گئے تھے،

اس حوالے سے سوشل میڈیا پرڈیرہ غازی خان کے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے بڑی خوشی کااظہارکرتے ہوئے اسے علاقے کےلیے خوش کن قراردیا

ایک صارف نے تویہاں تک کہہ دیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان چائے پینے کے لیے نہیں بلکہ وہاں کی عوام کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے آئے تھے

ادھر اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلیوں کو دیکھ کر ہیلی کاپٹر اتارنے کا حکم دیا، قبائلی اپنے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی سے واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اچانک ہیلی کاپٹر زمین پر اتروا کر قبائیلیوں سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر قبائلی اپنے درمیان وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس سے قبل عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لی

Leave a reply