ن لیگ منحرف ارکان کی حقیقت : وزیر اعلیٰ کا سپانسرڈ عشائیہ بری طرح ناکام ہوگیا

0
19

لاہور:ن لیگ منحرف ارکان کی حقیقت : وزیر اعلیٰ کا سپانسرڈ عشائیہ بری طرح ناکام،اطلاعات کے مطابق نشاط خان ڈاہا نے 25 ن لیگی ارکان اسمبلی کو عشائیہ پر بلانے کا دعوِیٰ کیا تھا۔ لیکن صرف 4 ارکان اسمبلی آئے۔ صوفوں پر ملازمین کو بٹھا کر تصوریں بنوائی گئیں۔

ادھرن لیگ کے دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ رات دعوے کے مطابق منحرف لیگی اراکین اسمبلی اس عیشائیہ میں نہیں گئے یہی وجہ ہے کہ نشاط ڈاہا مسلسل فون کرتے رہ گئے ایم پی ایز نے فون تک اٹھانا گوارا نا کیا عشائیہ بری طرح ناکامنشاط خان ڈاہا نے 25 ن لیگی ارکان اسمبلی کو عشائیہ پر بلانے کا دعوِیٰ کیا تھا۔ لیکن صرف 4 ارکان اسمبلی آئے۔

یاد رہے کہ رات منحرف اراکین اسمبلی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں سے نالاں ن لیگ کے 25 کے قریب ایم پی ایز نے علیحدگی اختیارکرلی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے نوازشریف سے بغاوت کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہے وہ اب نوازشریف کے لیے اپنی سیاست کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے

ان اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ لاہورمیں اس وقت ایک اہم مقام پرایک عیشائیہ ہورہا ہے جس میں‌ ن لیگ کے 25 کے لگ بھگ ایم پی ایزشامل ہیں ، جہاں وہ کرپشن پرسزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے مفاد کی خاطر نوازشریف کی غلامی سے آزاد ہونے کا اعلان کرنے جارہے ہیں

اطلاعات ہیں کہ ان ایم ایز نے یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےایم ایزنے یہ فیصلہ اپنے حلقے کی عوام کے پرزورمطالبے کے بعد کیا ہے

ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس خاندان سے تنگ آگئے ہیں‌، اب وہ مزید یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ،

ان ارکان اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ کا شریف برادران سے قبضہ چھڑانے کی بھرپورتحریک چلائیں گے ، وہ مسلم لیگ کو نوازشریف کی وراثت نہیں بننے دیں‌گے ، اس سلسلے میں وہ پرانے لیگیوں کواس پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے قائل کریں گے

یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ ہم ملک میں رہتے ہوئے ایک ایسے شخص کے لیے منفی سیاست کریں جولندن میں بیٹھ کرپاکستان کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے

معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہےکہ وہ نوازشریف کو خوش کرنے کے لیے اپنے عوام کوآزمائش میں نہیں ڈال سکتے ،

ان اراکین اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ نوازشریف اورشہبازشریف کا کرپشن اورچوربازاری تک کب تک دفاع کریں‌گے ،ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ اب اپنی عوام کوگمراہ نہیں کرسکتے

ن لیگی ارکان اسمبلی کا یہ گروہ جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں ان کا کہنا ہےکہ وہ ن لیگ کونہیں‌چھوڑیں گے ، ن لیگ کو نہ چھوڑنے کی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہی ہے کہ ن لیگ کو خاندانی پارٹی نہیں بننے دیں گے

ان ارکان اسمبلی میں وسطی پنجاب، شمالی پنجاب اورجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی ممبران اسمبلی شامل ہیں

ذمہ دار ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ان ایم پی ایز نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ عوام کے مفاد کے لیے سیاست کریں گے،وہ نہ تونوازشریف کی کرپشن کا دفاع کریں گے اورنہ ہی شہبازشریف کی شعبہ بازیوں کا ، ان کا کہ بھی کہنا ہے کہ اب ان سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے

Leave a reply