چیف سیکرٹری پنجاب کا گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دبنگ دورہ ، ہسپتال میں انتظام و انصرام کا جائزہ لیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی

0
77

گوجرانوالہ: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنے دورہ گوجرانوالہ میں اچانک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری نے پناہ گاہ، ایمرجنسی، ٹراما سینٹر اور مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا اور ڈویژنل کمشنر کو ہسپتال کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز مختص کرانے کی ہدایت کی۔

دورہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی اوران سے سہولیات کی فراہمی بارے، ڈاکٹروں اور عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے سوال کیا کہ علاج معالجے میں کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں، جس پرمریضوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں، انہوں نے ہدایات کیں کہ ادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اورعملہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں انتظامات کی تعریف کی اور سہولیات کا معیار برقرار رکھنے کا حکم دیا ۔
جبکہ پرنسپل ڈاکٹر معروف عزیز اور ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں سرجیکل ٹاور اور مزید شعبوں کے قیام کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a reply