نیوزی لینڈ میں پاکستانی فیملی کا ڈیڑھ سالہ بچہ کار کے ایک المناک حادثے میں جاں بحق:والدین پریشانی کا شکار

0
30

آکلینڈ:نیوزی لینڈ میں پاکستانی فیملی کا ڈیڑھ سالہ بچہ کار کے ایک المناک حادثے میں جاں بحق:والدین پریشانی کا شکار ،اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک المناک کار حادثے میں ایک ڈیڑھ سالہ پاکستانی بچہ جاں بحق ہوگیا- المناک حادثے کی وجہ سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق اتوار کو آکلینڈ کے علاقے ماؤنٹ ویلنگٹن میں ایک پاکستانی فیملی فرحان سجاد میر کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد فاتح ڈرائیو وے پر کار کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا-

پولیس انسپکٹر جیسن ہومن نے تصدیق کی کہ ایک بچہ آکلینڈ میں ڈرائیو وے پر گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے۔ ہومن نے ایک بیان میں کہا کہ اس حادثے کی اطلاع پولیس کو اتوار کی شام 4 بجے سے پہلے دی گئی تھی لیکن بچہ بدقسمتی سے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا

نیوزی لینڈ سے پاکستانی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے خیالات اس ناقابل یقین مشکل وقت میں خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اب حالات کو سمجھنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ یہ واقعہ کیسے رونما ہوا۔

نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس المناک حادثے پرغمزدہ خاندان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری دعائیں اور ہمدردیاں فرحان سجاد میر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں-

Leave a reply