میرے پاس تم ہو ڈرامے کے چائلڈ اسٹار شیث سجاد فلم میں جلوہ گر ہوں گے

0
46

چھوٹی اسکرین کا بڑامیرے پاس تم ہو ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کے بیٹے کا کردار نبھانے والا چائلڈ اسٹار شیث سجاد اب فلم میں بھی جلوہ گر ہو گا-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید کے کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم‘ سے غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے چائلڈ اسٹار شیث ڈراموں اور ٹی وی کمرشلز میں دھوم مچانے کے بعد اب وہ فلم میں بھی کام کررہے ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز گلوکار اور فلم ڈائریکٹر یاسر اختر نے چائلڈ اسٹار شیث سجاد کو اپنی نئی فلم ’رنگ دو رنگی‘ میں کاسٹ کیا ہے اس فلم کی شوٹنگ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیزی سے جاری ہے۔

یاسر حسین نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

فلم کی کہانی معروف مزاحیہ اداکار اور کہانی نویس ثاقب سمیر نے لکھی ہے جو اس سے قبل سپر ہٹ فلم ’مہرالنسا وی لب یو‘ لکھ چکے ہیں فلم میں چائلڈ اسٹار شیث سجاد ایک دلچسپ اور شرارتی بچے عمر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

رنگ دو رنگی کے ڈائریکٹر یاسر اختر کا کہنا ہے کہ فلم کا ایک ایک کردار ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردے گا۔ ہم اس فلم کو سنیما گھروں کی زینت بنائیں گےاُمید ہے جب فلم مکمل ہوگی سنیما کے تالے کھل جائیں گے ہم نے شیث سجاد کو فلم میں متعارف کروایا ہے۔

اُمید ہے سب اس چائلڈ اسٹار کی اداکاری کو پسند کریں گے، ہم نے جہاں جہاں شوٹنگ کی بے شمار لوگ شیث سجاد کے ساتھ سیلفیاں بنانے پہنچ جاتے تھے۔یہ بچہ مستقبل کا سپر اسٹار ثابت ہوگالیکن وہ حال کا بھی سپر اسٹار ہے۔

ہدات کار یاسر اختر کی فلم رنگ دو رنگی کی کاسٹ میں اداکارہ نمرہ شاہد، پلوشہ، عرفان موتی والا ، فیضان شیخ، حمیدہ بانو، یاسر اختر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

ثناء فخر اور نیلم منیر پہلی بار ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

Leave a reply