بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

0
59

پشاور:علی امین نے کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے مزید کہا کہ شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغوا کاروں پر نظر رکھیں، گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں

جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

Leave a reply