‏یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔

0
29

لاہور:‏یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان حالات میں جبکہ ایک طرف کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے اورہرآدمی پریشان ہے ، دوسری طرف لاھورانتطامیہ نے تجاوزات کے نام پرجس طرح معذورمکینوں کے ساتھ ظلم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں صحافی علی معین نوازش لکھتے ہیں کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی ایسے مظالم ہورہے ہیں ،حالانکہ حالات ایسے ہین کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ کمزورلوگوں کے ساتھ تعاون کرتے لیکن معاملہ ہی الٹ ہے

اپنے پیغام میں علی معین نوازش نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، جس میں معذور بچوں کو سڑک پر پھینک کر ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بچے پیدائشی ذہنی معذور اور گھر کا کیس عدالت میں چل رہا تھا مگر قبضہ گروپوں نے ایل ڈی اے اور پولیس کو ساتھ ملا کر بلڈوزر چلا دیئے۔

Leave a reply