کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف،قرب وجوارمیں موجود وائرس کی نشادہی کردے گی

0
22

بیجنگ: کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف،قرب وجوارمیں موجود وائرس کی نشادہی کردے گی ،اطلاعات کےمطابق چینی ماہرین نے کرونا وائرس نشاندہی کرنے والی ایپلیکیشن متعارف کرادی، جس کی مدد سے متاثرہ لوگوں کی شناخت باآسانی ہوسکے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی معاونت کے لیے ماہرین نے ’کلوز کانٹیکٹ ڈیٹیکٹر‘ نامی ایسی ایپ تیار کی جو قریب میں موجود کرونا وائرس کے مریض کی نشاندہی کرے گی۔یہ ایپ قریب میں موجود ایسے کسی بھی شخص کی نشاندہی کرے گی جو کرونا وائرس سے متاثر ہو گا۔

موبائل ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے کے بعد صارف کو اپنا نام، فون نمبر اور آئی ڈی درج کرنا ہوگا، جس کے بعد کیو آر کوڈ اسکین کرنے کا مرحلہ آئے گا۔

حکومت کے اشتراک سے بنائی جانے والی ایپ دیگر شہریوں کو کرونا وائرس کے مریضوں کے قریب جانے سے نہ صرف روکتی بلکہ متاثرہ شخص کو گھر پر رہنے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر اور ہدایت نامے بھی اسی ایپ کے ذریعے صارفین کو گھر بیٹھے مل سکیں گے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایپ کو چین کے سرکاری محکموں اور چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہانگ سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کو ایک روز قبل عالمی ادارۂ صحت نے Covid-19 کا باقاعدہ نام دیا، اب تک اس وائرس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زاہد متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a reply