لاہور:چین کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے:ایران کےساتھ معاہدہ کرکے بھارت کوگیم سے باہرنکال دیا:مبشرلقمان نے ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت سے متعلق اہم تجزیہ پیش کردیا
پاکستان کے سینیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان جوکہ جنوبی ایشیا ، مشرق وسطیٰ کے امورکے ماہرمانے جاتے ہیں ، انہوں نے خطےکی تازہ ترین صورت حال کوبڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ چین بڑی حکمت عملی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے
China has effectively kicked out India from Iran for good now. India will be licking its wounds for long
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) March 29, 2021
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایک طرف بھارت کوامریکہ ، جاپان آسٹریلیا اورایسے ہی امریکی بلاک کے بڑے ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود جس طرح چین نے بھارت کوگیم سے باہرکردیا ہے اس پرچین کوخراج تحسین پیش کرنا چاہیے
مبشرلقمان نےچین اورایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں اورآثار کے حوالے سے پیشن گوئی کی کہ اگرچین کا یہ سفرایسے ہی جاری رہا توبھارت کوچین مخالف قوتوں کی مدد بھی نہیں بچا سکے گی
ان کا کہناتھا کہ ایران کےساتھ معاہدہ کرکے خطےسے بھارتی اثرورسوخ ختم کردیا گیا ہے اوراب بھارت سخت پریشان ہے کہ اس کے ہاتھوں سے ایک دیرینہ دوست کھسک رہاہے