چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

0
32

بیجنگ :چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں ،اطلاعات کے مطابق تائیوان اور چین کے درمیان حالات کشیدہ سے کشیدہ تر ہورہے ہیں اور اس اثنا میں چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دی ہیں۔جزیرے کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان اقدامات کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائی پے کے ردعمل کے طور پر تعبیر کیا گیا ہے۔

چین کا تائیوان کی علیحدگی کی مذموم کوششوں میں ملوث اداروں پر پابندیوں کا اعلان

چینی حکومت تائیوان کو اپنے خودمختار علاقے کا حصہ سمجھتی ہے اور اگر پیلوسی کا جزیرے کا سفر آگے بڑھا تو "سنگین نتائج” سے خبردار کیا ہے۔

بلیک لسٹ میں مبینہ طور پر چائے، خشک میوہ جات، شہد، کوکو پھلیاں اور سبزیاں بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ تقریباً 700 ماہی گیری کے جہازوں کی پیداوار بھی پابندی کی زد میں آ گئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق، 100 سے زیادہ تائیوان کے فوڈ ایکسپورٹرز کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے:چین کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ

گزشتہ سال چین نے تائیوان سے انناس، مومی سیب اور چینی کے سیب کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ علاقے میں پیدا ہونے والے زیادہ تر پھل مقامی طور پر کھائے جاتے ہیں، لیکن برآمدات کا بڑا حصہ چین کو جاتا ہے۔

نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے کہا ہے کہ ” تائیوان کی علیحدگی “کی مذموم کوششوں میں ملوث ادارے”تائیوان ڈیموکریسی فاؤنڈیشن”،”بین الاقوامی تعاون اور ترقیاتی فاؤنڈیشن” “جمہوریت” اور ” تعاون و ترقی” کی آڑ میں عالمی براداری میں تائیوان کی علیحدگی کی کوشش کررہے ہیں ، چین مخالف قوتوں کے اجتماع سے چائنیز مین لینڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عالمی براداری میں ون چائنا کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔چائنیز مین لینڈ نے مذکورہ اداروں کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، چائنیز مین لینڈ کی تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور شخصیات مذکورہ اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کر سکیں گے اور قانون کے مطابق مذکورہ اداروں کو کسی بھی قسم کی خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں ، کاروباری اداروں اور شخصیات کے خلاف لازمی اقدامات کیے جائیں گے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق بد ھ کے روزچینی ریاستی کونسل کے ترجمان برائے دفترِ امورِ تائیوان، ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ متعلقہ درآمدی اور برآمدی ضوابط اور خوراک کے تحفظ کی ضروریات اور معیارات کے مطابق، متعلقہ محکمے نے تائیوان سے چائنیز مین لینڈ کو برآمد کیے جانے والے گریپ فروٹ، لیموں اور نارنگی سمیت دیگر پھلوں اور مچھلیوں کی کچھ اقسام کی درآمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمدات کی معطلی کے حوالے سےچینی وزارت تجارت کے ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کچھ کمپنیز تائیوان کو قدرتی مٹی برآمد کرنے کی پالیسی کے حوالے سے اپنی فکرمندی کا اظہار کر رہی ہیں کہ کیا اس کی برآمدی پالیسی میں کوئی ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے؟اس پر چینی وزارت تجارت کا کیا ردعمل ہے؟ وزارت تجارت کے ترجمان نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدامات3 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔

ادھر اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے اپنا اہم بیان جاری کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔کسی کو کوئی حق نہیں پہچتا کہ وہ امریکی نمائندے کے دورہ پراعتراض کرے

 

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ساتھ ہی ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ دورہ چین خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں، چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے۔

چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ…

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چینی حکومت کے انتباہ کی پرواہ کیئے بغیر تائیوان کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی تائیوان آمد کے بعد امریکا اور چین کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بڑگ گیا ہے۔

نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

ادھر چینی جنگی طیاروں نے منگل کے روز امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کی ممکنہ تائیوان آمد کے پیش نظر آبنائے تائیوان کے سرحدی علاقوں کے قریب پروازیں کی تھی اور چین کی حکومت نے نینسی پیلوسی کے دورے پر امریکا کو خبردار کیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں اور امریکی اسپیکر کی تائیوان آمد پر چین سے اچھے انجام کی توقع نہ رکھی جائے۔

Leave a reply