چینی سفیر کے بیان نے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف پراکسی ناکام کردی ، سفیر کہتے ہیں کہ سی پیک کی رفتار سے مطمئن ہیں

0
27

اسلام آباد :سی پیک کی کامیابی کے چینی سفیر کے بیان نے اپوزیشن کے حکومت کے خلاف پراکسی وار کو بالکل ناکام کردیا . اس سے پہلے سوشل میڈیا پر سی پیک کے حوالے سے مختلف قسم کے پراپیگنڈے ہورہے تھے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن ہے، پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد پاکستان کی زرعی پیداوار اور سی فوڈ سمیت نوے فیصد اشیاء پر صفر ڈیوٹی عائد ہو گی جس سے تجارت متوازن کرنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایف ٹی اے ٹو کے آپریشنل ہونے کے بعد پاکستان کی برامدات میں پانچ سو ملین ڈالر تک کا اضافہ ہو جائے گا۔پاکستان کے تعلیم صحت زراعت آبپاشی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر جلد عمل درامد ہو گا۔

Leave a reply