جنگ عظیم دوم کے بعد سے چین سب سے بڑا خطرہ ہے،امریکہ

0
22

واشنگٹن: جنگ عظیم دوم کے بعد سے چین سب سے بڑا خطرہ ہے،امریکہا،طلاعات کے مطابق امریکا کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

 

http://Шефът на разузнаването на САЩ: Китай е най-голямата заплаха за свободата – News.bg

جان رٹ کلف نے مزید لکھا کہ چین کی اقتصادی پالیسی سہہ جہتی ہے۔ چُرانا، نقل تیار کرنا اور پھر اصل کی جگہ نقل کو عام کرنا۔ اسی طرح چین نے اپنے ہی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں چینی سفارت خانے نے کالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رٹ کلف کا کالم “حقائق کو مسخ کرنے والا” تھا جس میں “سرد جنگ میں گھری ہوئی ذہنیت” صاف عیاں تھی۔

واضح رہے کہ رٹ کلف صدر ٹرمپ کے معتمد خاص ہیں اور رواں برس ہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد سے چین اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply