چین کے تعاون سے تیار ’بحرمساح‘ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل

0
22

چین کے تعاون سے تیار سروے شپ جہاز ’بحرمساح‘ کی پاکستانی بحری بیڑے میں شمولیت پر ویڈیو جاری کردی گئی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقب ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین جہاز ’بحرمساح‘ سے متعلق جاری کی گئی ویڈیو کے پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پاک بحریہ میں جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے اہم سنگ میل ہے، بحرمساح کا حصول سمندری تحقیق اور معدنیات کی دریافت میں اہم قدم ہے، جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے آلات بھی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سے میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے، بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے، اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

Leave a reply