چین کا تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان

0
29

چین نے تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا، ، ترجمان تائیوان صدارتی محل کا اس پر کہنا ہے کہ جزیرے کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی صدر کا بیان جنگی طیاروں کے جمہوری طرز حکمرانی والے جزیرے کی فضائی حدود کی ریکارڈ خلاف ورزیوں کے چند دن بعد سامنے آیا ہے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا مکمل اتحاد ہو جائے گا اور اسے پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تائیوان میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف انتباہ بھی دیا جب پینٹاگون کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مہینوں سے تائیوان کے فوجیوں کو خاموشی سے تربیت دے رہی ہیں۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتا چین کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی

تائیوان یہ ایک جزیرہ ہے اور دیگر اسی سے زائد چھوٹے بڑے جزائر پرمشتمل اس صوبے کا کل رقبہ تقریباً چھتیس ہزار مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ زور دے چکے ہیں کہ تائیوان کے شہری اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں اور تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے، چین اور تائیوان کے حالات کشیدہ بھی رہے، چینی جنگی طیاروں نے کئی بار تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تائیوان کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی 40 سال کی بدترین سطح پر ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع نے بڑی تعداد میں چینی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ موجودہ فوجی تناؤ 40 سال کی بدترین سطح پر ہیں۔دوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ساری لڑائی اورٹکراو کے پیچھے تائیوان کوامریکی مدد حاصل ہے چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب چینی فوجی طیارے تائیوان کے جزیرے کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے، اس جزیرے پر تائیوان اپنی حاکمیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

Leave a reply